۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے جمہوری اسلامی ایران کے مدارس و حوزات علمیہ میں زیر تعلیم طلاب علوم دینیہ کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کے لئے لازمی ہے کہ وہ پہلے اپنے نفس و ذات میں اصلاح کو یقینی بنائے تاکہ وہ دوسروں میں اثر انداز ہ ہو سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے جمہوری اسلامی ایران کے مدارس و حوزات علمیہ میں زیر تعلیم طلاب علوم دینیہ کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا  کہ  طالب علم کے لئے لازمی  ہے کہ  وہ پہلے اپنے نفس و ذات میں اصلاح  کو یقینی بنائے تاکہ وہ دوسروں میں اثر انداز ہ ہو سکے کیونکہ اصلاح کا تصور اس وقت تک نہیں کیا جاسکتا جب تک طالبعلم اپنی ذات سے اسکی ابتداء نہ کرے۔

انھوں  نے توبہ اور مغفرت کے لئے بارگاہ خداوندی  سے رجوع کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمارے لئے محمد و آل محمد علیہم السلام کے پاک و پاکیزہ دروازے کھول رکھے ہیں، عتبات عالیات  کی زیارتوں کے ساتھ لازم ہےکہ اصلاح وتوبہ کو یقینی بنائے تاکہ زیارت آپ کے لئے کار آمد ہو۔

آخر میں انھوں نے طلاب کرام کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے  اور بارگاہ خداوندی میں دعا کی کہ  مؤمنین دنیا میں جس جگہ بھی ہوں وہ خدا کی حفظ و امان میں رہیں اور طالبعلموں کی صحیح تربیت اور تائید بارگاہ خداوندی سے ہوتی رہے۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .